قومی خبریں

    کوویکسین کو ہنگامی استعمال کی فہرست میں اگست تک شامل کرنے کا فیصلہ:عالمی ادارۂ صحت 

 نئی دہلی ، 10جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عالمی ادارۂ صحت ہندوستان بائیوٹیک کی اینٹی کووڈ ویکسین کوویکسن کو ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں چار سے چھ ہفتے کے اندر فیصلہ لے سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان سومیا وشوناتھن نے یہ بات بتائی۔
جمعہ کے روز سائنس اور ماحولیات کے مرکز (سی ایس ای) کے زیر اہتمام ایک ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے وشوناتھن نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک اپنے پورٹل پر اپنے تمام اعداد و شمار اپ لوڈ کررہی ہے اور ڈبلیو ایچ او اس ویکسین کا جائزہ لے رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مطابق EUL ایک ایسی کاروائی ہے جس میں کمپنی کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل پورے کرنے ہوتے ہیں ، اور تمام اعداد و شمار ریگولیٹری محکمہ میں جمع کروانا ہے جس کا تجزیہ ایک ماہر مشاورتی گروپ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بائیوٹیک نے پہلے ہی اعداد و شمار پیش کردیئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ویکسین شامل کرنے سے متعلق فیصلہ چار سے چھ ہفتوں میں کرلیا جائے گا۔
واضح ہوکہ فی الحال ڈبلیو ایچ او نے فائزر بائیو نٹیک (Pfizer/BioNTech) ، آسٹرا زینیکا(AstrazenecaSK BioSerum Institute of India) ایس کے بائیو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، آسٹرا زینیکا ای یو (Astra Zeneca EU)، جانسن (Janssen)، موڈرنا(Moderna) اور سینوفرم(SYNOFORM) کو ہنگامی استعمال کی ویکسینوں کی فہرست میں رکھا ہے ۔  

متعلقہ خبریں

Back to top button