نئی دہلی،10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت نے #دہلی ہائی #کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ19 مینجمنٹ سے متعلق قومی ہدایت ناموں پر سختی سے عمل کو کو یقینی بنائے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ضروری اقدامات کرے۔مرکز نے کہا ہے کہ انہیں 31 جولائی تک کووڈ-19 کے انتظام کے لئے اہداف اور فوری اقدامات پر عمل درآمد پر بھی غور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 کے معاملات میں کمی کے بعد سرگرمیاں شروع کرنا ضروری تھا اور ریاستوں اور #مرکز ی علاقوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ مکمل عمل احتیاط کے ساتھ کیا گیا ہے۔مرکز نے کہا ہے کہ کووڈ19 قوانین سے متعلق قومی رہنما خطوط میں منہ کو ڈھانپنا، ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنا، #عوامی #مقامات پر نہ تھوکنا ، گھر سے کام کرنا شامل ہیں۔
اس میں نگرانی، صفائی ستھرائی اور وقتا فوقتا چیزوں / جگہوں کوسینٹائزکرناشامل ہیں۔ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ مرکز نے فوری اور ہدف بنائے گئے اقدامات کے نفاذ کے لئے #ریاستوں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کا اشتراک کیا ہے۔



