قومی خبریں

اسمرتی ایرانی نے شیئرکی دلیپ کمار کی پرانی ویڈیو

کہا مداح کی طرف سے خراج عقیدت، دلچسپ اور حقیقی ویڈیو

نئی دہلی،10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیربرائے بہبود خواتین اطفال اسمرتی ایرانی نے دلیپ #کمار کی ایک پرانی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ یہ مرحوم اداکار کی ایک پرانی ویڈیو ہے جو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوور کے ساتھ اسے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ویڈیو میں دلیپ کمار کو ایک #نظم سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

#اسمرتی ایرانی نے #ویڈیو #انسٹاگرام پر شیئر کی، جو 7 جولائی کو دلیپ کمار کی موت کے بعد وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ا سمرتی ایرانی نے لکھاکہ ایک مداح کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ دلچسپ اور حقیقی ویڈیو۔ ویڈیو میں #دلیپ کمار کہ رہے ہیں’ہمارے بعد محفل میں افسانے بیاں ہوں گے،بہاریں ہم کوڈھونڈیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Smriti Irani (@smritiiraniofficial)

متعلقہ خبریں

Back to top button