سرورققومی خبریں

یوپی: لکھیم پور-کھیری میں خاتون کی ساڑی کھینچنے کے معاملے میں فوری کاروائی کرے پولیس:خواتین کمیشن

نئی دہلی،10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں قومی کمیشن برائے خواتین نے ریاستی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاک چیف کے انتخاب کے لئے نامزدگی کے دوران خاتون کے ساتھ بد سلوکی کے واقعے کے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق #خواتین #کمیشن نے #سوشل #میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں دو #مرد ایک #خاتون کی ساڑی کھینچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اترپردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط لکھا اور ان دونوں افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔کمیشن نے کہا کہ یہ اقدام ٹویٹر پر ویڈیو کے ٹیگ ہونے کے بعد اپنی طرف سے اٹھایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری #ضلع کے پسگوان ڈویلپمنٹ بلاک میں کھیترا پنچایت کے سربراہ کی نامزدگی کے دوران #سماج وادی #پارٹی کے امیدوار کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے، ساڑی کھینچنے اور پرچہ #نامزدگی پھاڑنے کامعاملہ سامنے آیا ہے۔

جمعہ کے روز اس واقعے کے سلسلے میں پولیس آفیسر (سی او)، پاسگوان پولیس اسٹیشن انچارج (ایس ایچ او)، چوکی انچارج اور تین سب انسپکٹروں سمیت مجموعی طور پر چھ #پولیس افسران کو معطل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button