بین الاقوامی خبریں

 ’ڈیلٹا ویرئنٹ کے خلاف اسپوتنک ویکسین 90 فیصد موثر‘

ماسکو / 11 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) روس کی ا سپوتنک ویکسین ، وائرل ویرئنٹ اورمیسنجر ویکسین کورونا کے نئے ویرئنٹ ڈیلٹا کے خلاف کافی موثر ہے اور 90 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے یہ اطلاع #روسی اکیڈمی آف سائنسز (آر اے ایس) کے ممبر اور نوووسی برک #یونیورسٹی #لیبارٹری کے سربراہ سرگئی نیتی سوووف نے دی ہے مسٹرنیتی سوووف نے کہا امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق اسپوتنک وی سمیت میسنجر آر این اے اور کریئر #ویکسین #ڈیلٹا وائرس کے خلاف کارگر ہیں اوروشان کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے خلاف 90فیصد موثر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ویکسین کو پہلے بنایاجاچکا ہے ان کا استعمال بھی کیا جانا چاہئے ،کیونکہ وہ بھی کارگر پائی گئی ہیں۔اسپوتنک ویکسین کوروس کے گامیلیا ریسرچ سینٹر نے تیار کیا ہے اور روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اگست 2020 میں کورونا وائرس کے خلاف اس ویکسین کو رجسٹرڈ کرایاتھا۔
اس ویکسین کو ’گام کووڈ-ویکس‘ بھی کہا جاتا ہے ، پہلی اور دوسری خوراک کے لئے دو مختلف قسم کے انجینئرڈ ایڈینو وائرس (آر اے ڈی 26 اور آر اے ڈی 5) کا پہلے اور دوسرے دوسرے ڈوز کیلئے استعمال کیا گیاہے ، جو انسانی خلیوں میں داخل ہوکر کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کیلئے جنیٹک کوڈ کو ڈلیور کرتی ہے۔ایڈینو وائرس #انسانوں میں #بیماری کی بہت ہلکی علامت کا سبب بنتے ہیں اور آکسفورڈ کے #ایسٹرا زینیکا اور #جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے مقابلے میں اس میں دو طرح کے جراثیم کا استعمال کیاگیاہے۔
سائنسی جریدے’ لانسیٹ‘ میں شائع ہونے والے ایک عبوری تجزیے کے مطابق ، اسپتونک ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔ اس ویکسین کی ایک خاص خصوصیت یہ ہے کہ یہ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینوں کے مقابلے میں انسانی جسم میں خون کو جمنے(کلاٹ)نہیں دیتا۔ دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں اسپونک ویکسین کااستعمال کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button