
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکار اور ٹیلی ویژن کے #کامیڈین سنیل گروور (comedian Sunil Grover) نے کہا ہے کہ خواتین کے #کیریکٹر پر مبنی ان کی اداکاری کے حوالے سے ان کے پاس کافی کوسٹیوم موجود ہیں۔ان کا اس سلسلے میں کہنا ہے جب کبھی وہ اس حوالے سے کرداروں کو یاد کرتے ہیں تو وہ ان کوسٹیوم (costumes) کو پہنتے بھی ہیں، لیکن ایسا اس وقت کرتے ہیں جب گھر والے سورہے ہوتے ہیں۔
یہ بات انھوں نے اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے ادا کردہ خواتین کرداروں کو مس کرتے ہیں؟ تو انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اب بھی وہ ساڑیاں موجود ہیں جو وہ ان کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سنیل #گروور نے کپل شرما شوز میں گتھی اور رینکو #بھابھی کے #خواتین کردار بڑے بھرپور انداز میں ادا کیے ہیں۔
ایک معروف میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل نے کہا کہ انھوں نے یہ کردار کپل شرما کے ساتھ کامیڈی نائٹس سے شروع کیے تھے۔اور ابھی بھی میری الماریوں میں سارے سوٹ، ساڑیاں، بلاؤز اور دیگر چیزیں پڑی ہیں، اور کبھی انکو باہر نکال کر دھوپ بھی لگاتا ہوں، یہ میرے لیے بڑی قیمتی اشیا ہیں۔



