قومی خبریں

لکھنؤ: یوپی اے ٹی ایس کاالقاعدہ کے دومبینہ کارکن گرفتار کرنے کا دعویٰ

لکھنؤ، 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے دارالحکومت #لکھنو کے علاقہ کاکوری میں اتوار کے روز اے ٹی ایس (Anti-Terrorist Squad)نے القاعدہ کے دو مبینہ کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے مبینہ القاعدہ (Al Qaeda) کارکن کے پاس سے کچھ مبینہ دستاویزات کے ساتھ پریشر ککر بم اور غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کچھ نقشہ جات اور دستاویزات نذر آتش کئے جانے کی بھی خبرہے، جس کے بارے میں اے ٹی ایس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس کے مطابق ان کا ہینڈلر پاکستانی ہے اور ان کے القاعدہ سے بھی تعلقات ہوسکتے ہیں ، جس کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ یوپی اے ٹی ایس کے مطابق مبینہ کارکن کاکوری کے علاقہ میں رہ کر بڑی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جہاں اے ٹی ایس نے #دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ، وہاں تین مکانات ہیں۔ پہلا مکان شاہد اور گڈو کا بتایا جارہا ہے۔ گڈو پانچ سال #سعودی عرب میں مقیم تھا،یوپی اے ٹی ایس کے مطابق اب یہ معلوم ہوا ہے کہ پیغام رساں ٹیلیگرام #ایپ کے ذریعہ اس کا #القاعدہ سے رابطہ تھا۔

دوسرا مکان سراج کا ہے اور تیسرا گھر ریاض کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تینوں مکانات کے اندر خفیہ تہہ خانہ تعمیر کیا گیا ہے، اے ٹی ایس اس تہہ خانے کو کھولنے کی کوشش میں ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button