بین ریاستی خبریں

یوپی میں قدرتی آفات سے تباہی: آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ خواتین سمیت 35 افراد ہلاک

لکھنؤ ، 11جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار کے روز صوبہ یوپی میں جس بارش کا بے صبری سے شدید انتظار تھا، اسی بارش اور طوفان نے ہر سمت تباہی مچاکر ہرکس وناکس کی آنکھیں اشکبار کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ریاست میں پانچ خواتین سمیت 35 افراد کی موت ہوگئی ہے ،ان میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔ ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت کی خبرسے پوری ریاست صدمہ کی کیفیت میں ہے۔

خیال رہے کہ سب سے زیادہ اموات کانپور میں ہوئی ہیں، کانپور میں ایسی صورتحال تھی کہ گویا نزول رحمت کے بجائے عتابِ الٰہی نازل ہورہا ہیۃ۔ کانپور میں پانچ افراد کی موت کے علاوہ 43 مویشی بھی قدرتی آفات کی زد میں آکر فوت کر گئے ۔ اتوار کے روز یوپی کے کئی اضلاع میں بارش ہوئی۔ بارش کے دوران کچھ اضلاع میں بھی آسمانی بجلی بھی گری۔

آسمانی بجلی گرنے سے الٰہ آباد (پریاگراج) ، کوشامبی اور پرتاپ گڑھ میں 14 افراد کی موت ہوئی ۔ جبکہ کانپور اور اس سے ملحقہ اضلاع میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔کانپور دیہات علاقوں کی تحصیل بھوگنی پور کے مختلف گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد کی موت ہوئی۔ یہاں کے علاقے گھاٹم پور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان اور 43 مویشی ہلاک ہوئے۔

فتح پور کے اسوتھر ، بکے ور اور چاند پور میں #آسمانی #بجلی گرنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔ باندہ کوتوالی کے علاقہ موتیاری گاؤں میں ایک 13 سالہ #معصوم #بچی کی موت ہوئی ۔ اناؤ میں قدرتی آفات کی وجہ سے اموات بھی ہوئیں۔ اناؤ کے تھانہ بیگھا پور کے علاقہ میں گاؤں سرائے بیدرا میں #آسمانی #بجلی گرنے سے دو #بچے کی موت ہوئی ۔ ہمیر پور میں تھانہ بیمبار علاقہ کے اوپری گاؤں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔

یہاں دو افراد ہلاک ہوئے۔ #کانپور میں دوپہر کے بعد #آسمان سے پانی نہیں، آفت ٹوٹ پڑی ۔ آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک نوجوان فوت ہوا جبکہ قریب 43 مویشی ہلاک ہوئے ۔سجیتی پولیس تھانہ علاقہ میں یمنا کنارے واقع مئو نکھت گاؤں میں اتوار کی سہ پہر گھر کے باہر برآمدے میں بیٹھے ستیاویر پر بجلی گرنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اتوار کی شام ڈھائی بجے بارش کے دوران راجیش سویتا اپنی 43 بکریوں کے ساتھ #مغل #روڈ کے کنارے ایک نیم کے درخت کے نیچے کھڑا تھا، وہ بکروں کے ساتھ چرانے نکلا تھا۔

کچھ دیر بعد بجلی گر ی اور درخت کے نیچے کھڑی تمام بکریاں دم توڑ گئیں۔ وہیں تھانہ شکوہ آباد کے علاقہ کے دو گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 کسان ہلاک کرگئے۔ کسان کی موت سے کنبہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے پر سی او ، تحصیلدار موقع پر پہنچے ہیں ، پولیس نے کسانوں کی #نعش #پوسٹ #مارٹم کے لئے میڈیکل کالج بھیج دیا ہے۔

اتوار کے روز ہیمراج 65 ولد رام دھن ، رام سیوک عرف بھوری سنگھ نگلہ عمر کے رہائشی اپنے فارم پر کام کر رہے تھے۔ اسی دوران جب بارش ہونے لگی، وہ کھیت کے قریب کھڑے نیم کے درخت کے نیچے آکھڑے ہوئے ۔ اسی دوران درخت پر بجلی گری،جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button