قومی خبریں

دربھنگہ پارسل دھماکہ کیس: این آئی اے کی ٹیم ملزم ناصر اور عمران کو پٹنہ سے دہلی لے آئی ، 16 جولائی تک ریمانڈ

نئی دہلی، 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دربھنگہ پارسل دھماکے کے مقدمہ (Darbhanga railway station parcel blast case) میں گرفتار ملزم عمران اور ناصر کو این آئی اے (The National Investigation Agency) کی ٹیم اتوار کی صبح پٹنہ سے دہلی لے گئی ۔ صبح 9 بجے ، اے ٹی ایس کے میڈیکل آفیسر نے ناصر اور عمران کا سفر کے سلسلے میں معائنہ کیا اور منظوری ملنے کے بعد این آئی اے کی ٹیم دونوں کو لے کر پٹنہ #ایئرپورٹ سے #دہلی روانہ ہوگئی۔ این آئی اے (NIA Team) کی ٹیم آج سے ایک بار پھر ان دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔

جمعہ کے روز عمران اور ناصر کو این آئی اے نے #پٹنہ میں این آئی اے کورٹ کے جسٹس گروندر سنگھ ملہوترا کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ پیشی کے دوران این آئی اے کے وکیل منوج کمار نے ایک بار پھر ناصر اور عمران کے لئے عدالت سے 10 روزہ #ریمانڈ حاصل کیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان عمران اور ناصر کو 16 جولائی تک 8 روزہ ریمانڈ کیلئے این آئی اے کے حوالے کردیا۔ ملزمان عمران ملک اور محمد ناصر رشتہ دار ہیں ۔

ان دونوں کو 30 جون کو این آئی اے کی ٹیم نے حیدرآباد (Hyderabad) سے گرفتار کیا تھا۔اس کے بعد پہلی بار 2 جولائی کو انہیں پٹنہ کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ا س سے قبل این آئی اے کے وکیل عدالت سے ان دونوں کے لئے دس دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا،تاہم اس وقت عدالت نے صرف 7 دن کا ریمانڈ دیا تھا۔

آخری مرتبہ بھی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد این آئی اے کی ٹیم ان دونوں کو اپنے ساتھ دہلی لے گئی تھی،پھر ریمانڈ کی مدت پوری ہونے سے قبل پیشی کے لئے 8 جولائی کی شام دہلی سے پٹنہ لائی تھی۔تفتیش کے مطابق ناصر پاکستان میں بیٹھے لشکر کے ہینڈلر اقبال کانا سے مستقل رابطے میں ہے۔ ناصر اور عمران اقبال کانا ماموں زاد بھائی بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button