قومی خبریں

نتن گڈکری نے ناگپور میں ملک کے پہلے ایل این جی سہولت والے پلانٹ کا افتتاح کیا

نئی دہلی 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے #وزیر نتن #گڈکری (Nitin Gadkari)نے توانائی اور بجلی کے شعبے کی طرف زراعت کے تنوع کے لئے متبال نامیاتی ایندھن کی طرف زور دیا ہے۔انہوں نے آج ناگپور میں ملک کے پہلے ایل این جی (LNG facility plant) سہولت والے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم لوگ اپنی معیشت میں #پیٹرول- #ڈیزل اور #پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 8کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیر نے کہاہے کہ ہم نے ایک پالیسی تیار کی ہے، جو درآمدکے متبادل کو لاگت کو متاثر کرنے والی آلودگی سے پاک و ملکی ایتھینول، نامیاتی سی این جی، ایل این جی (Liquefied Natural Gas)اور ہائیڈروجن ایندھن کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مختلف متبادل #ایندھنوں پر مسلسل کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں #چاول ، مکئی اور چینی کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے فضلے کا استعمال کرنا ہوگا۔

فلیکس انجن کے بارے میں گڈکری نے کہاہے کہ آٹو موبائل مینوفیکچرر خاص طورپر چار پہیہ اور دو پہیہ گاڑیوں کیلئے فلیکس انجن کی تیاری کو لازمی کرنے کے تعلق سے تین ماہ میں فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ، کنیڈا اور برازیل جیسے کئی ملکوں کے پاس فلیکس انجن پہلے سے ہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاڑی کی قیمت یکساں رہتی ہے، خواہ وہ پیٹرول ہو یا فلیکس انجن۔

متعلقہ خبریں

Back to top button