
لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین کیلیے خوشخبری، واٹس ایپ نے ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے۔بین لاقوامی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈ رائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور متعارف کردہ یہ نیا فیچر ‘ویو ونس’ (‘View Once‘) کے نام سے ہے۔
#واٹس ایپ (WhatsApp) انتظامیہ کے مطابق نئے واٹس ایپ فیچر میں جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں میسجنگ چیٹ میں صرف ایک بار ہی دیکھ سکے گا اور اگر چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولنے پر وہ ویڈیوز یا تصاویر غائب ہو چکی ہوگی۔ویو ونس کے فیچر کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں ایسے صارف جو چاہتے ہوں کے ہماری سینڈ کی ہوئی #تصویر یا #ویڈیو موصول کرنے والا شخص ایک ہی بار دیکھے اور وہ #ڈیلیٹ ہو جائے ان کی سہولت کے لیے یہ فیچر بہت اہم ہے۔
خیال رہے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں اس فیچر کا پتہ لگانے کا طریقہ یہ ہےکہ جب آپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گے تو آپ یو یہ ‘ویو ونس’ کا آپشن دکھائی دے گا اور جب آپ اس آپشن کو منتخب کرتے ہوئے، ویڈیو یا تصاویر سینڈ کریں گے تو وصول کرنے والا شخص انہیں صرف ایک بار ہی دیکھ سکے گا، جس کا بھیجنے والے کو بھی نوٹیفکیشن موصول ہوگا کہ وصول کرنے والا شخص انہیں دیکھ چکا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی بیٹا ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔



