بین الاقوامی خبریں

مختلف کمپنیوں کی کورونا ویکسین خوراکیں لینا خطرناک: سوامی ناتھن

جنیوا ، 13 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی مختلف کمپنیوں کی خوراک لینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔تنظیم کے چیف #سائنسدان سومیا سوامی ناتھن (Chief Scientist Soumya Swaminathan) نے پیر کو ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ ہمارے پاس مختلف کمپنیوں کی #کووڈ #ویکسین میں ملاوٹ سے متعلق سائنسی اعداد و شمار اور شواہد موجود نہیں ہیں۔ اس کے اثر کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر سوامی ناتھن نے کہا کہ #کورونا #وائرس ویکسین میں #ملاوٹ کے نتائج کے بارے میں کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے پیش نظر ، احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مختلف ممالک کے لوگ خود ہی فیصلہ کرنا شروع کردیں کہ کب خوراک لینا ہے تو پھر افراتفری کی صورتحال کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف #کمپنیوں کی خوراک لینے کے بارے میں مطالعہ جاری ہے ، ہمیں #نتائج کا انتظار کرنا چاہئے

متعلقہ خبریں

Back to top button