گریابند، 13 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ میں ضلع گریابند کے سٹی #کوتوالی تھانہ کی #پولیس نے آج ایک دوشیزہ کی عصمت دری کےالزام میں ایک نوجوان کو #گرفتار کرلیا۔پولس ذرائع کے مطابق، ضلع دھمتری کے چٹاود گاؤں کا باشندہ #ملزم سندرلال وشوکرما نے #دوشیزہ کو بہلا پھسلا کر دنتے واڑہ کے کرندل لے گیا تھا، جہاں اس کی #عصمت دری کی گئی تھی۔
5 جولائی کو متاثرہ لڑکی کا باپ سٹی کوتوالی پہنچا اور نامعلوم شخص کے ذریعہ اس کی بیٹی کو بھگا لے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ دریں اثناء، پولس کو مخبر اور سائبر سیل سے ملزم کے دنتے واڑا کے کرندول میں ہونے کے بارے میں اطلاع ملی۔کرندل پہنچنے کے بعد پولس ٹیم نے اپنا جال بچھایا اور محاصرہ کرکے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا۔
ملزم نے دوران تفتیش نابالغہ کی مسلسل آبروریزی کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے مختلف دفعات اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔



