نئی دہلی ،13؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی اور سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے مابین اتحاد کی اطلاعات کے درمیان آپ کے رہنما سنجے سنگھ نے منگل کو واضح کیا کہ اتحاد کے حوالے سے دونوں #جماعتوں کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔#ایس بی ایس پی کے سربراہ اوم #پرکاش #راج بھر نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ انتخابات کے لئے اتحاد کے مقصد سے اس ہفتے #اروند #کیجریوال سے ملاقات کریں گے۔
#سنگھ نے راج بھر پر بھی اس بیان کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ او پی راج بھر جی جھوٹ بول رہے ہیں۔ کیجریوال جی سے ان کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد ہورہا ہے۔انہوں نے #ٹویٹ کیا کہ اوم پرکاش راج بھر جی کی کیجریوال جی سے ملاقات کے بارے میں جو بھی خبر شائع ہورہی ہے وہ غلط اور بے بنیاد ہے۔ #میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے صحیح #معلومات حاصل کرلیں۔راج بھر نے کہا تھا کہ وہ سنگھ کی موجودگی میں 17 جولائی کو #کیجریوال سے ملیں گے۔



