قومی خبریں

پرینکاگاندھی 16 جولائی کو پہنچیں گی لکھنو، کریں گی کئی اہم میٹنگ

نئی دہلی،13جولائی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے تنظیم اور کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے 16 جولائی سے ریاست کا دورہ کریں گی۔منگل کو ذرائع نے یہ اطلاع دی۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پرینکا گاندھی کا 14 جولائی کو لکھنؤ جانا تھا، لیکن دہلی میں کچھ اہم #میٹنگوں کی وجہ سے وہ اب 16 جولائی کو وہاں جائیں گی۔ ان کا دورہ تین یا چار دن کا ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل پرینکا گاندھی نے پیر کے روز اتر پردیش سے وابستہ پارٹی کے سینئر لیڈران سے ملاقات کی تھی۔ اس میں آئندہ #اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوپی کانگریس مہنگائی، بے روزگاری اور ’جنگل راج‘ کے خلاف زیادہ سختی سے سڑکوں پر نکل آئے گی۔ذرائع کے مطابق لکھنؤ میں اپنے قیام کے دوران پرینکا گاندھی پردیش کانگریس کمیٹی کے تمام ممبروں اور ضلع اور شہر کے صدور سے ملاقاتیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ #کسانوں کی تنظیموں کے #نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی اور #پارٹی کی منشور #کمیٹی کے کام کا جائزہ لیں گی۔پارٹی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ #اترپردیش کے دورے کے دوران #پرینکاگاندھی مضبوط #نشستوں کے لئے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

لکھنؤ میں ان کا بے روزگار نوجوانوں کے ایک گروپ سے ملنے کا #پروگرام ہے بھی جو سرکاری بھرتی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق #پرینکا گاندھی #اترپردیش کے دوسرے اضلاع کا بھی دورہ کریں گی، حالانکہ ابھی اس پروگرام کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button