قومی خبریں

شاندارانگریزی بول کرمیٹرومینی ویب سائٹ پرشادی کاجھانسہ دیتاتھاساتویں فیل شخص لڑکیوں سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی

بنگلورو،13جولائی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سائبر دنیا کا جیسے جیسے دائرہ بڑھتا جارہا ہے، سائبر کرائم کے نئے طریقے سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ #بنگلور کا ہے، جہاں وائٹ فیلڈ پولیس کی اکنامک اینڈ نارکوٹکس سیل #پولیس نے 33 سال کی عمرکے ساتویں فیل شخص سدھارتھا کو #گرفتار کیا ہے۔ اس #شخص نے شادی کے بہانے ایک شادی ویب #سائٹ پر ایک کے بعد ایک بہت ساری تعلیم یافتہ خواتین کو دھوکہ دیا اور لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

اس کے کھاتے سے اب تک 60 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتاری کے بعد اس کی تلاشی لی گئی، جب کہ ان کے بہت سے کھاتوں کی چھان بین ابھی باقی ہے۔ اس جرم کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ ساتویں #فیل مجرم انگریزی، ہسپانوی سمیت کل 7 زبانیں بولتا ہے اور اس کی انگریزی کا لہجہ ایسا ہے کہ سننے والے آسانی سے یہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ شخص بیرون ملک مقیم ہے۔سدھارتھا کی گفتگو کا لہجہ اور خود کو میسور شاہی خاندان کا ممبر کہنا ان کے دھوکے کے کاروبار کا ہتھیار تھا۔

شادی کے نام پر جب میٹریمونی ویب سائٹ پر گفتگو کا آغاز ہوا تو وہ خود کو امریکہ میں رہنے والا سافٹ ویئر انجینئر بتاتھا۔ اس دوران وہ اپنے آپ کو #میسور شاہی خاندان کا فردبھی کہتا تھا۔ #شادی کی خواہش رکھنے والی لڑکی کو اس پر یقین دلانے کیلئے وہ متعدد بار #میسور شاہی #خاندان سے متعلق زیورات کی تصاویر کے ساتھ شاہی خاندان کے لوگوں کی #تصاویر بھیجا کرتا تھا اور لڑکیوں کو یہ باور کرواتا تھا کہ وہ خود ان تصاویر میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button