قومی خبریں

ڈینٹل سرجری کورس کی کائونسلنگ میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

کہا طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑنہ کیاجائے

نئی دہلی،13جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے نیٹ ایم ڈی ایس (ڈینٹل سرجری) کورس میں داخلے کے لئے کائونسلنگ میں تاخیر پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ #سپریم کورٹ نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کے لئے یہ اچھا نہیں ہے کہ کائونسلنگ میں تاخیر کی جائے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکی سربراہی میں بنچ نے مرکزی حکومت سے ایک ہفتے میں وضاحت دینے کو کہا ہے کہ یہ کائونسلنگ کب ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کو بتایا ہے کہ تحریری امتحانات کے نتائج 31 دسمبر کو آئے تھے، لیکن ابھی تک کائونسلنگ نہیں ہو سکی ہے۔ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ ایسا کیوں؟ #ایڈیشنل #سالیسٹر #جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ریزرویشن کے معاملے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیل نہیں کیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس درخواست پر جواب داخل کرنے کو کہا تھا جس میں 9 بی ڈی ایس ڈاکٹروں نے درخواست کی ہے کہ نیٹ ایم ڈی ایس (Master in Dental Surgery) کے کورس میں داخلے کے لئے کائونسلنگ کی تاریخ بتانے کی ہدایت دی جائے۔ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) میں بیچلر کی ڈگری رکھنے والوں نے گذشتہ سال 16 دسمبر کو ڈینٹل سرجری کورس میں ماسٹرزمیں داخلہ حاصل کرنے کے لئے نیٹ ایم ڈی ایس کے امتحان میں #شرکت کی تھی، لیکن ابھی ان کا کائونسلنگ سے گزرنا باقی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ #ڈینٹل #سرجری #کورس (ایم ڈی ایس نیٹ) کے #ماسٹرز کی کائونسلنگ کے شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ #درخواست میں کہا گیا ہے کہ #میڈیکل #کونسلنگ کمیٹی کے ذریعہ غیر معینہ مدت تاخیر کو بلا جواز کہا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button