قومی خبریں

پلوامہ میں مسلح تصادم، پاکستانی لشکر طیبہ کمانڈر سمیت تین جنگجو ہلاک

سری نگر، 14 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں ایک شبانہ #مسلح #تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین جنگجووں کو ہلاک کیا ہے۔#کشمیر زون #پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ قصبہ پلوامہ میں مارے گئے تین جنگجووں میں پاکستانی لشکر طیبہ (Lashkar-e-Toiba) کمانڈر اعجاز عرف ابو ہریرہ بھی شامل ہیں۔اعجاز کے ساتھ مارے گئے دو دیگر جنگجو مقامی ہیں۔
اس کامیابی کے لئے #سکیورٹی فورسز مبارکبادی کے مستحق ہیں۔قبل ازیں جموں و #کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ پلوامہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر (Jammu and #Kashmir)  پولیس، فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے منگل کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجووں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجووں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین #جنگجو مارے جا چکے تھے جن کی #لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button