
دھرم شالہ،14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میں موسلا دھار #بارش ہوئی ہے۔ ضلع #کانگڑا میں 8 افراد کی موت ہوگئی، جن میں سے 6 افراد کی #لاشیں بوہ گھاٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے نکالی گئی ہیں۔ ایک #پنجابی #گلوکار بھی نالے میں گرنے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔بتایا جارہا ہے کہ امرتسر کا رہائشی منیمت سنگھ اپنے دوستوں کے ساتھ کریری جھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے منگل کی رات اس کی لاش کو سیلی سے بازیافت کیا۔
کانگرا کے ڈپٹی کمشنر نپون جندال نے بتایا کہ پیر کو بوہ گھاٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور چار دیگر لاپتہ ہوگئے۔ایک ٹیم بوہ گھاٹی میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ اب تک وہاں سے 6 لاشیں نکالی گئیں، جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر دونوں موقع پر موجود ہیں۔ جندال نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر چھ لاشیں برآمد ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سمیر پور میں پیر کی صبح آنے والے طوفانی #سیلاب میں ڈوبنے والے 55 سالہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ اس دوران ایک اور ٹیم لام ڈل #جھیل میں لاپتہ پانچ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 11 سالہ ایک لڑکی کے پھسلنے اور نالے میں گرنے کے بعد اس کی #موت ہوگئی۔



