نئی دہلی،14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک کا پہلا ترقی یافتہ گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن (Gandhinagar railway station) #مسافروں کو ایک ہوائی اڈے جیسا تجربہ پیش کرے گا جس میں آسائش کی سہولتوں کے ساتھ ایک لگزی ہوٹل، خصوصی لائٹنگ، ایک عبادت کی جگہ اور ایک علیحدہ بچوں کو کھلانے کا کمرہ فراہم کیا جائے گا۔ #وزیراعظم #نریندر #مودی 16 جولائی کو اس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس ڈھانچے کو گرین بلڈنگ اسسمنٹ سسٹم کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے ایسوسی ایشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آسوچیم) کی طرف سے پہلے ہی پائیداری اسٹینڈرڈ گرین سرٹیفیکیشن مل چکا ہے۔
#ریلوے #بورڈ کے چیئرمین سنت شرما نے کہاکہ عوام کے سکون کے لئے #اسٹیشن ایک ہوائی #اڈے کی طرح تیار کیا گیا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر #خوشگوار #تجربہ حاصل کرنے کے لئے درکار تمام بہترین سہولیات کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیشنوں کی بحالی کے منصوبے میں ہم ریلوے کے لئے بھی آمدنی کے نئے ذرائع تیار کرنے کے خواہاں ہیں۔ جیسے کہ ہم مسافروں کے لئے نئے تجربات لانے کی طرف کوشاں ہیں۔ یہ واقعتا ایک نئے ہندوستان کا نیا اسٹیشن ہے۔



