بین الاقوامی خبریں

طالبان کا سپین بولدک بارڈر کراسنگ پر قبضہ، پرچم لہرادیا، پاکستانی سرحد سیل

قندھار؍ چمن ، 15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طالبان کی جانب سے افغانستان کے شہر سپن بولدک، باب دوستی گیٹ سے متصل افغان سرحدی چوکی، امیگریشن دفاتر، کراسنگ پوائنٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے #افغان #سرحد #سیل کردی۔ افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کے بیشتر علاقوں کے بعد #چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا #کنٹرول بھی سنبھال لیا گیا ہے۔

جس کے بعد پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے، اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب طالبان نے افغانستان شہر سپین بولدک بارڈر پر بھی قبضہ کرلیا ہے، اور بارڈر اور شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ رات طالبان نے افغانستان کے سرحدی شہر بولدک ویش بارڈر پر حملہ کیا تھا۔

طالبان کے حملے کے بعد بولدک شہر سمیت #دیہاتوں، سرحدی #چوکیوں اور افغان امیگریشن پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ #افغان #فورسز کے پیچھے ہٹنے کے بعد درجنوں #طالبان پاک افغان سرحد کے گیٹ باب دوستی پر پہنچے اور مرکزی دروازے پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ اس حوالے سے طالبان کی جانب سے ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں وہ سرحدی گیٹ سے ملحقہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے اور چوکیوں پر پرچم لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جب کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس وقت سپین بولدک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ افغان طالبان نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے ویش منڈی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انٹرویو میں انہوںنے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازع ہو گا۔ #امریکی سینٹرل #کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان سے 95 فیصد #انخلا مکمل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 12 جولائی 2021 تک 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے سامان افغانستان سے نکالا جا چکا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے ہے کہا کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی۔ زیر قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button