
نئی دہلی،15؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ممی‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر آؤٹ ہوچکا ہے۔ اس #فلم میں ان کے ساتھ #اداکار #پنکج ترپاٹھی بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں #کریتی سینن (Kriti Senan) ایک مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔ #اداکارہ اس وقت سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔لیکن کچھ عرصہ قبل تک انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔ اس کی وجہ انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت بتائی ہے۔
کریتی سینن #سوشانت سنگھ #راجپوت کی اچھی دوست تھیں۔ کریتی سینن نے بتایا کہ سوشانت #سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انہیں گذشتہ سال اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر جاری گفتگو سے خود کو دور کرنا پڑا۔ سین کی ذاتی زندگی 14 جون 2020 کو اپنے قریبی دوست راجپوت کے المناک انتقال کے بعد بہت بدل گئی۔سوشل میڈیا پر لوگ سوشانت کے بارے میں سوال کررہے تھے، سوشانت کے موت کی جذباتی پوسٹ کے بعد لوگوں نے ان کے ساتھ جوڑنا شروع کردیاتھا۔
#کریتی #سینن نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر تبصرے اور ٹرول کودیکھ کر پریشان ہوگئی تھی ۔ ایسی صورتحال میں کنبہ نے ساتھ دیا۔ کریتی سین کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ لوگ مایوس ہیں۔ ہوسکتا ہے وہ اس مایوسی کو دور کر رہے ہوں۔ چاروں طرف بہت خوف ، بے یقینی اور غم و غصہ تھا، میں انہیں پوری طرح #الزام نہیں لگا رہی ہوں ، لیکن #سوشل #میڈیا پر بہت زیادہ منفی باتیں تھیں جس سے مجھے جوڑا گیا تھا ،ایسی صورتحال میں دوری بنانا درست ہے کیونکہ بہت سارے لوگ بہت ساری باتیں کہہ رہے تھے۔
میں نے سوچا کہ اس سے دور رہنا ہی بہتر ہے کیونکہ مجھے جو کچھ کہنا تھا وہ ذاتی باتیں تھیں جنہیں میں اپنے کنبہ کے ساتھ #شیئر کرنا چاہتی تھی۔ مجھے اسے دنیا کو بتانے کی ضرورت نہیں تھی۔ بہرحال میں نے سوچا کہ بہت سارے لوگ بہت ساری باتیں کہہ رہے ہیں۔ میں اس شور کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ بہت ساری چیزیں غیر مناسب بھی ہو رہی ہیں لہٰذا میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی۔



