قومی خبریں

ڈیلٹا ویری ئنٹ کے بڑھتے کیسز ملک میں کرونا کی تیسری لہر کی آہٹ : رپورٹ

نئی دہلی ، 15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں کرونا کی تیسری لہر کے تناظر میں وسیع پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا #ڈیلٹا ویری ئنٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں کرونا کے اشکال و ہیئت میں بھی مسلسل تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں۔ اس سے ہندوستان میں تیسری لہر کا خطرہ میں مزید بڑھ گیا ہے۔ ایک غیر ملکی بروکریج فرم نے اپنی رپورٹ میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق یو بی ایس سیکیورٹیز انڈیا کے چیف اکانومسٹ تنوی گپتا جین کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

معاشی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیز کئی #ریاستوں میں بھی کرونا پابندیوں میں نرمی دی جارہی ہے،اس سے خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ یو بی ایس کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں ٹیکہ کاری کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جہاں پہلے روزانہ 4 لاکھ افراد کو کوروناویکسین لگائے جاتے تھے، وہیں اب یہ تعداد روزانہ 3.4 لاکھ فی خوراک ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی کورونا کے کل کیسوں میں سے 45 فیصد دیہی علاقوں میں پائے جارہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 20 فیصد اضلاع میں دوسری لہر کی رفتار کم نہیں ہوئی ہے ۔ یہاں ا ب بھی روزانہ بڑی تعداد میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔اس کی وجہ سے تیسری #لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ تنوی گپتا نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ معاشی سرگرمیاں معمول کی طرف آرہی ہیں ، لیکن پھر بھی ملا جلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اور گھریلو پرواز کے مسافروں میں اضافہ ہوا ہے ، لیکن ٹول کلیکشن اب بھی اس طرح سے نہیں ہے۔

دوسری طرف بڑھتی گرمی کی وجہ سے #بجلی کی مانگ میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میںہر روز اچانک #کورونا #کیسز میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button