
کہا پاکستان کے مکان میں روزانہ بیڈمنٹن کھیلتے ہیں انڈرولڈ ڈان
ممبئی،15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم (Underworld don Dawood Ibrahim) کے بھائی #اقبال کاسکر نے اپنے حالیہ بیان میں این سی بی کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی داؤد کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ فٹ رہنے کے لئے ہر صبح بیڈمنٹن کھیلتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دائود کی طبیعت خراب ہونے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کولے کر رپورٹس اکثر غلط ہیں۔
کاسکر کو این سی بی نے #ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈرگ ریکیٹ کا سراغ لگانے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تھا۔این سی بی کے مطابق اس نے اپنی تفتیش کے دوران پایا کہ بہت سے لوگ ہیں جو پی او کے سے #منشیات #اسمگل کرنے کے لئے کاسکر کا نیٹ ورک استعمال کررہے ہیں۔
این سی بی نے حال ہی میں ریکیٹ میں گرفتار ان سات ملزمان میں سے ایک کی شناخت شبیر عثمان شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ کاسکر کا بہت قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور #کاسکر کی عدم موجودگی میں وہ نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہا تھا۔



