قومی خبریں

نظام الدین مرکز کو کھولنے کی درخواست پر عدالت نے مرکزی حکومت سے دو ہفتے میں جواب مانگا

نئی دہلی، 16 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے #نظام الدین #مرکز (Nizamuddin-Markaz) کو کھولنے کے لئے #دہلی #وقف #بورڈ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے لئے مرکز کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ گذشتہ سال 31 مارچ سے مرکز بند ہے۔جسٹس مکتا گپتا نے تبصرہ کیا کہ مرکز نے ابھی تک اس درخواست کی خوبیوں پر کوئی جواب داخل نہیں کیا ہے اور پوچھا کہ کیا اس کا کوئی جواب داخل کرنے کااردہ بھی ہے۔

جج نے کہاکہ آپ جواب داخل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ آپ نے پہلے دن حلف نامہ داخل کرنے میں وقت لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز کی جانب سے اس سے قبل جو اسٹیٹس رپورٹ داخل کی گئی تھی وہ رمضان کے مہینے میں صرف مرکز کے کھولنے کے بارے میں ہے۔مرکز کی طرف پیش ہوئے #ایڈووکیٹ رجت نائر نے عدالت سے ایک اور موقع دینے کی  #درخواست کی اور کہا کہ وہ اس درخواست پر مختصر جواب داخل کریں گے۔

عدالت نے بورڈ پر جواب پر جواب داخل کرنے کے لئے تین ہفتے کاوقت دیا۔اس معاملے میں سماعت کی اگلی تاریخ 13 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔15 اپریل کو رمضان کے دوران نظام الدین مرکز میں 50 افراد کو دن میں پانچ بار نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے عدالت نے 15 اپریل کو کہا تھا کہ #دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے پاس نمازکے مقامات کو بند کرنے سے متعلق کوئی ہدایت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button