راہل گاندھی کاواضح پیغام،کانگریس کوڈرپوک نہیں،نڈرلیڈروں کی ضرورت,سنگھ کے نظریہ پریقین رکھنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں،
سیکولراقدارکے لیڈران کولایاجائے
نئی دہلی16جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راہل گاندھی نے کانگریس چھوڑنے والے رہنماؤں کو آر ایس ایس کالیڈرکہاہے۔ پارٹی کے سوشل میڈیا یونٹ سے #میٹنگ کے دوران انہوں نے کہاہے کہ کانگریس کو کمزور لوگوں کی نہیں ، نڈر لوگوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کانگریس کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو #سنگھ کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جاناچاہیے۔کانگریس کے سابق #صدرنے کہاہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نڈر ہیں لیکن کانگریس میں نہیں ہیں۔
انہیں پارٹی میں لایا جاناچاہیے اورجو #کانگریسی لوگ (بی جے پی) سے ڈرتے ہیں انہیں باہر کا راستہ دکھایا جانا چاہیے۔ ہمیں ان لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو آر ایس ایس کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں نڈر#لوگوں کی ضرورت ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جو خوفزدہ نہیں ہیں۔ کانگریس سے باہرہیں۔
انہیں اندر لے آئیں اور جو لوگ ہم سے ڈرتے ہیں ، انہیں باہر لے جائیں۔آپ آر ایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں ، چلے جائیں ، مزے کریں۔ نہیں چاہیے۔ آپ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں نڈر لوگوں کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارا نظریہ ہے۔راہل گاندھی کے اس بیان کا نشانہ جیوتی رادتیہ سندھیااورجتن پرساد جیسے رہنما ہیں ، جو کانگریس چھوڑ کر #بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ #کانگریس کے ان #رہنماؤں کے لیے بھی یہ ایک واضح پیغام ہے جو سرکش رویہ اپنا رہے ہیں۔ پارٹی میں ناراض رہنماؤں کا جی23 گروپ پہلے ہی موجود ہے اور #انتخابات سے قبل #پنجاب میں گروپ بندی عروج پرہے۔



