لکھنؤ ، 17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعہ کو کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا واڈرا گاندھی کے جی پی او پر گاندھی پرتیما کے سامنے ’مون برت‘رکھنے کے سلسلے میں پولیس نے حضرت گنج کوتوالی میں ریاستی صدر سمیت سیکڑوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اے سی پی حضرت گنج راگھویندر مشرا نے بتایا کہ لکھنؤ میں دفعہ 144 لاگو ہے، اس کے باوجود کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج #پرینکا واڈرا #گاندھی #کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سمیت سیکڑوں #کارکنوں کے ساتھ جمعہ کے روز جی پی او میں واقع بابائے قوم #مہاتماگاندھی کے #مجسمے کے سامنے مون برت رکھا۔
دھرنے کے دوران گاندھی پرتیما کے احاطے میں ایک کھمبے کو بھی توڑا گیا ۔ اس سلسلے میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سمیت سیکڑوں نامعلوم کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، کرونا پروٹوکول نیز عوامی املاک تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کیخلاف حضرت گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ ڈیڑھ سال کے بعد لکھنؤ پہنچی۔
#پرینکاگاندھی نے لکھنؤ کے حضرت گنج میں واقع گاندھی پرتیما پر تقریباً دو گھنٹے مون برت رکھا ۔ اس دوران ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے بعد #کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچے #پرینکا #گاندھی نے کہا تھا کہ یوپی میں موجودہ حکومت آئین ختم کررہی ہے، #جمہوریت کے چیتھڑے اڑائے جارہے ہیں ۔
انہوں نے ریاستی حکومت کو کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام قرار دیا۔پرینکا گاندھی نے کہا تھا #وزیراعظم #نریندر #مودی کرونا سے نمٹنے کے معاملہ میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی غلط تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پنچایت صدر اور بلاک پرمکھ #انتخابات میں حکومت پر تشدد پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ #یوپی میں امن وامان مکمل طور پرڈھے گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گاندھی پرتیماکے سا منے مون برت رکھا ہے، تاکہ اہل وطن کی توجہ اس طرف راغب ہوسکے۔



