بین الاقوامی خبریں

غریب ملکوں کو امداد دیا کریں گے ایسا پاکستان بنے گا: عمران

اسلام آباد ، 18جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاکستانی وزیراعظم #عمران خان نیازیؔ نے کہا ہے کہ جوپاکستان بننے جارہا ہے ہم غریب ملکوں کوامداد دیا کریں گے۔آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب میں #وزیراعظم نے کہا کہ غریب خاندان علاج کرانے کے لیے ہر چیز بیچ دیتا ہے، ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے، ہم بھی فلاحی ریاست کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے خیبرپی کے میں تمام شہریوں کوہیلتھ کارڈ دیئے، سال کے آخرتک تمام #کشمیریوں کوہیلتھ انشورنس دیں گے۔

طاقتورکوقانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنے ملک کے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں، بدقسمتی سے کبھی اپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کی کوشش نہیں کی، قرضے لیکرگزارہ کرتے ہیں، کوئی بھی ملک ہاتھ پھیلا کر#عظیم #قوم نہیں بن سکتی، جو #پاکستان بننے جارہا ہے ہم غریب ملکوں کوامداد دیا کریں گے۔ کیا کسی نے #برطانیہ میں دیکھا طاقتور ڈاکو پکڑا جائے اورجرات ہے این آراومانگے؟

کسی خوشحال ملک میں این آر او مانگنے کی جرات نہیں ہوتی، جیلوں میں صرف غریب لوگ ہے، طاقتور کو ہمارا انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا، کبھی ایسا نہیں ہوتا جھوٹے ٹیسٹ دکھا کرایکٹنگ کرکے ملزم برطانیہ میں چلا جائے، جس ملک میں قانون سب کے لیے برابروہ خوشحال ہے۔ جن قوموں میں انصاف نہ ہووہ تباہ ہوجاتی ہیں، کفرکا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، جب قوم میں انصاف نہ ہوتوقوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی، بڑے،بڑے ڈاکوصرف این آراومانگ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کے گناہ معاف کردوں۔

مدینہ کی ریاست کا ماڈل تحریک انصاف اپنا رہی ہے، پناہ گاہوں میں مزدورطبقے کومفت کھانا دیا جاتا ہے،#مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے انسانیت تھی، #چین نے مدینہ کا ماڈل اپنا کر ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، سمجھ لیں انصاف کے نظام کے بغیرکوئی قوم اوپرنہیں جاسکتی، ہمارے نبی نے کہا میری بیٹی بھی قانون سے بالاترنہیں۔

پاکستان کا کشمیر کے ساتھ گہرا رشتہ ہے چاہتے ہیں کہ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر کے لوگ بھی آزاد ہوں۔ حضرت محمد نے مدینہ کی ریاست کو دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنایا تھا قومیں اس وقت بنتی ہیں جب ان کا کوئی نظریہ ہو قائداعظم نے 40 سال تک جدوجہد کی۔ اس سال کے آخر تک پنجاب کے تمام شہروں میں ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button