بریلی ، 18جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی بریلی ضلع کے نواب گنج میں کھیت سے گھاس لینے گئی ایک خاتون سے #عصمت دری کرنے کے بعد خاتون کے کپڑے(چنری) سے گلا گھونٹنے کا دلدوز معاملہ سامنے آیا ہے۔ خیال رہے کہ اطلاع کے مطابق متأثرہ خاتون کی نصف #عریاں لاش گنے کے کھیت میں پڑی ملی ، اس کے چہرے اور جسم پر بھی کئی زخم پائے گئے ہیں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya
خاتون کے شوہر کی جانب سے پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ نواب گنج علاقہ کے ایک گاؤں کی ایک 50 سالہ خاتون محلے کی تین دیگر خواتین کے ساتھ ہفتہ کی صبح 9 بجے جانوروں کے لئے چارہ لینے کھیت گئی تھی۔ ساتھ جانے والی خواتین گھاس کاٹنے کے بعد واپس گھر آگئیں ، لیکن وہ کچھ مزید گھاس کاٹنے کے بعد کھیت میں رک گئی۔
جب وہ دوپہر تک گھر نہیں لوٹی ،تو کنبہ کے افراد اس کی تلاش میں نکلے۔ تلاش میں متأثرہ خاتون کی نصف عریاں لاش تقریباً 2 بجے ڈنڈیا بیرمنگلا نامی گاؤں میں میگھ ٰناتھ کے گنے کے کھیت میں پڑی ہوئی تھی۔ اس کے #چہرے اور #جسم پر متعدد #نشانات تھے۔ اس کی گردن میں چنری کے نشانات تھے ۔ متأثرہ خاتون کے دونوں چپل قریب ہی پڑے تھے لیکن اس کا سلوار بہت دور پڑا تھا۔ عورت کے چہرے اور سینے سمیت جسم کے کئی حصوں پر نوچنے اور بھنبھوڑنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔
جائے وقوعہ سے ایک سو میٹر کے فاصلے پر نل کے قریب دوشراب کے گلاس اور دو بوتل بھی ملی ہیں ، جس کی بنیاد پر یہ بتایا جارہا ہے کہ نشے میں دھت ایک سے زائد ملزمان نے یہ سنسنی خیز واقعہ انجام دیا ہے ۔خاتون صبح 9 بجے کھیت گئی تھی اور اس کی لاش 2 بجے ملی۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ملزمان شراب کے نشے میں دھت تھے۔ اپنے آپ کو بچانے کے لئے اس نے ان سفاکوں کے ساتھ جدوجہد کی ، لیکن ان کی تعداد ایک سے زیادہ ہونے سے بدنصیب #متأثرہ خاتون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ متأثرہ خاتون کے دونوں ہاتھوں میں آٹھ چوڑیاں تھیں ، دو یا تین چوڑیاں ہی ٹوٹی ہوئی ملیں۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو سورج کی روشنی اور گرمی کی وجہ سے #خاتون کے #جسم کی جلد بھی اترنے لگی ۔اس معاملے میں پولیس صرف اس خاتون کے قریبی کسی فرد کو مشکوک سمجھ کر تفتیش کر رہی ہے۔جائے وقوعہ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ملزمان کی تعداد ایک سے زیادہ رہی ہوگی۔
گنے کے کھیت میں تقریبا تین میٹر کے دائرے میں فصل تباہ ہوگئی ہے ، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ متأثرہ نے درندوں سے اپنی ناموس بچانے کیلئے سخت جد و جہد کی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے معاملہ کے تحت کاروئی شروع کردی ہے ۔



