قومی خبریں

    یوپی اسمبلی انتخابات:  پرینکا گاندھی نے اتحاد پر کھولا اپنا کارڈ ، کہا، حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا

 لکھنؤ ، 18جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری #پرینکا #گاندھی نے آئندہ انتخابات کے لئے سیاسی اتحاد پر کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے ، اس کے لئے ہم حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کھلے ذہن کے ہیں، لیکن ہم اتحاد سے نقصان ہوتا ہے  انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہماری تنظیم اور پارٹی کے مفاد کو زک پہنچے،ہم اپنی حکمت عملی کا فیصلہ آئندہ حالات کے مطابق کریں گے۔
اس سے قبل ہفتہ کے روز انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ انتخابات تک 24 گھنٹے بغیر  رکے اور بغیر کسی خوف کے اپنا کام کریں ۔ تب ہی اسمبلی انتخابات میں صحیح نتائج ملیں گے۔ گذشتہ ڈیڑھ سال سے #پارٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کو گرام #پنچایت کی سطح تک لے گئے ہیں، جس پر ہر کانگریسی کو فخر کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں میں بڑی تعداد میں لوگ #کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جس سے پارٹی کو تقویت ملی ہے۔ ہم نے جو پارٹی تشکیل دی ہے اس کی تقدیر آپ کے #ہاتھ میں ہے۔
اگر ہم اگلے سات ماہ تک متحد ہوکر کام کریں گے ،تو ہمیں #اسمبلی #انتخابات میں عمدہ اور توقع کے مطابق نتائج ملیں گے۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ 2019 کے بعد جہاں بھی تنازعات ہوئے، یا عام لوگ پریشانی کے شکار ہوئے ، کانگریسی کارکن سب سے پہلے متاثرین کی حمایت میں کھڑے ہوئے ملے ۔یانکا نے کہا ، ہم گرام پنچایت کی سطح پر ایک تنظیم تشکیل دے رہے ہیں۔ یہ تنظیم نہ تو جعلی ہے اور نہ ہی کاغذتک محدود ہے ؛بلکہ زمینی سطح پر کام کرنی والی سب سے قدیم پارٹی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button