بین ریاستی خبریںسرورق

پٹری پارکرتے وقت گرکر ٹرین کے نیچے پھنسے بزرگ، لوکو پائلٹ کی دانشمندی سے بچی جان-ویڈیو ہوا وائرل

ممبئی، 18 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کلیان ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری کی جان بال بال بچ گئی جب #ممبئی -وارانسی #ٹرین کے #ڈرائیور نے وقت پر ایمرجنسی بریک لگادیا۔ سینٹرل ریلوے نے یہ اطلاع دی۔یہ ٹرین رات 12 بجکر 45 منٹ پر مہاراشٹر کے تھانہ ضلع کے کلیان ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر چلنا شروع ہوگئی تھی۔

سینٹرل ریلوے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہری شنکر ریلوے ٹریک عبور کررہے تھے اور وہ گر کر #ٹرین کے نیچے پھنس گئے۔ چیف سنتوش کمارنے لوکو پائلٹ ایس کے پردھان اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ روی شنکر جی کو متنبہ کیا۔ دونوں ٹرین #ڈرائیوروں نے فوری طور پر #ایمرجنسی #بریک لگائی اور بوڑھے کو ٹرین کے نیچے سے نکالا۔

ممبئی: پوائنٹ مین میور شیلکی نے تیز رفتار ٹرین کے مقابل دوڑ کر بچائی معصوم کی جان-ویڈیو ہوا وائرل

اس واقعے کے بعدسینٹرل ریلوے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے ریلوے ٹریک کو عبور نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ یہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر آلوک کنسل نے ٹرین ڈرائیوروں اور چیف انسپکٹر دونوں کو 2000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button