
لکھنؤ ، 18جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی نے اردو کے مشہورعالم شاعر منور رانا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے ، لہٰذا انہیں (منور راناکو ) کسی اور ریاست میں مکان تلاش کرلینا چاہئے۔بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ منور رانا کو اس ملک اور ریاست کی طرف سے پورا پورا احترام دیا گیا ہے اب وہ سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔
منور انا سیاست میں نام نہاد مذہبی فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی تخریب میں مصروف ہیں ۔خیال رہے کہ مشہور #شاعر #منوررانا نے کہا ہے کہ اگر اویسی کی وجہ سے ریاست میں بی جے پی جیت جاتی ہے اور یوگی آدتیہ #ناتھ دوبارہ #وزیر اعلیٰ بن جاتے ہیں تو میں یوپی چھوڑ کر کلکتہ واپس چلے جائیں گے ۔ منور رانا کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کا ووٹ تقسیم ہوجاتا ہے، #اویسی یوپی میں آکر #مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔اویسی اس طرح وہ مسلمانوں کے ووٹ #بینک کو تقسیم کرکے بی جے پی کی سیاسی مدد کر رہے ہیں۔
اس صورتحال میں اگر بی جے پی اویسی کی مدد سے ریاست میں دوبارہ جیتتی ہے، اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیر اعلیٰ بن جاتے ہیں ، تو میں یوپی چھوڑ کر کلکتہ واپس چلا جاؤں گا۔خیال رہے کہ منور رانا نے پہلے بھی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دارالحکومت لکھنؤ میں اے ٹی ایس کے ذریعہ مبینہ دہشت گردی کے ملزمان کی گرفتاری یہ سب انتخابات جیتنے کے سیاسی ہتھکنڈے ہیں ۔ بی جے پی حکومت کا واحد کام مسلمانوں کو کسی بھی طرح سے تنگ کرکے ناطقہ بند کرنا ہے، خواہ تبدیلی ٔ مذہب کا قانون ہو ، یا آبادی پر کنٹرول کی پالیسی ہو یا پھر دہشت گردی کے الزام میں بے قصور مسلمانوں کی گرفتاری ہو ، بی جے پی ہر طرح سے مسلمانوں کو ذہنی مریض بنا دینا چاہتی ہے ۔



