
سنبھل ، 19 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اترپردیش کے سنبھل ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک روڈ ویز بس نے سڑک کے کنارے کھڑے باراتیوں کو ٹکر مار دیا۔ اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں بس کے خراب کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے #باراتیوں کو ایک دیگر تیزرفتار بس نے کچل دیا ، جس کی وجہ سے سات باراتیوں کی موت اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ دھناری کے علاقہ میں چھپرا کے رہنے والے ستیش کے بیٹے وویک کی بارات اتوار کے روز چاندوسی کے سیتا #آشرم پر گئی ۔ دیررات تقریباََ ایک بجے #باراتی بس سے چھپرا گاؤں واپس لوٹ رہے تھے ۔ راستے میں مراد آباد – #علی گڑھ قومی #شاہراہ پر لہراون گاؤں میں اچانک بس کا ٹائر پھٹ گیا۔ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور ٹائر تبدیل کرنے لگا ۔
اسی دوران باراتی بھی بس سے نیچے اترکر سڑک کے کنارے بس کے پیچھے کھڑے ہو گئے ، تبھی پیچھے سے آ رہی ایک تیزرفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا ۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چھپرا کے رہنے والے ویرپال (60) ، ونیت کمار (32) چھوٹے سنگھ (35) ، رگھویندر (35) راکیش (55) ، ابھئے (18) اور بھورے 40 کی موتع ہوگئی اور وجیندر ، ابھیشیک ، اروند ، سنی ، گووند دس سے زائد باراتی زخمی ہو گئے ۔ تمام زخمیوں کو بہجوئی سی ایچ سی پہنچایا گیا ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ۔



