قومی خبریں

پارلیمنٹ کے سیشن کاہنگامہ خیزآغاز پہلے ہی دن دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی19جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اپوزیشن پارٹیوں کے سخت سوال اورہنگامے کی وجہ سے لوک سبھااورراجیہ سبھادونوں کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی ہوگئی ۔ پیرکو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن مودی لوک سبھا میں اپنی وزارتی کونسل کے نئے ممبروں کو متعارف نہیں کرا سکے۔ کانگریس سمیت تمام اپووزیشن پارٹیاں نعرے بازی کرتی رہیں۔ ایوان کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

جب صبح 11 بجے ایوان میں میٹنگ شروع ہوائی تونومنتخب چار ممبران نے حلف لیا۔ اس کے بعد  #وزیراعظم #نریندر #مودی کے لوک سبھا میں وزارتی کونسل کے نئے ممبروں کے تعارف کے دوران #کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں نے مرکز کے تین نئے زرعی #قوانین اوردیگرموضوعات پرہنگامہ شروع کردیا۔ اس پر وزیر اعظم نے اپوزیشن ممبروں پر چٹکی لی اورکہاہے کہ کچھ لوگوں کو یہ پسند نہیں ہے کہ دلت ، آدی واسی ، او بی سی اورخواتین وزیروں کو یہاں متعارف کرایا جائے۔لوک سبھا #اسپیکر نے کانگریس سمیت اپوزیشن ارکان سے پر سکون ہونے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہاہے کہ روایات کو نہ توڑیں۔ آپ ایک طویل عرصے سے حکومت میں رہے ہیں۔ آپ روایت کو توڑ کر ایوان کے وقار کو کم نہ کریں۔ اس ایوان کی عظمت کو برقرار رکھیں۔ وزیر اعظم ایوان کے قائد ہیں اور ردوبدل کے بعد وہ وزرا کی کونسل متعارف کروا رہے ہیں۔ آپ ایوان کی عزت کوبرقرار رکھیں۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی #حزب #اختلاف کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ خاموشی سے نئے وزرا کے تعارف کی اجازت دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button