بین الاقوامی خبریں

امریکہ شرائط پوری کرے تو ترکی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھال لے گا: طیب اردوغان

نیویارک، 20جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترکی کے صدر رجب طیب #اردوغان (Recep Tayyip Erdogan)نے کہا ہے کہ اگر ہمارا #نیٹو اتحادی امریکا کچھ شرائط پوری کرے تو ترکی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھال سکتا ہے۔خبر کے مطابق منگل کے روز شمالی سائپرس سے ایک ٹیلی وڑن خطاب کے دوران #ترک صدر طیب اردوغان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس وقت امریکی افواج کے #افغانستان سے انخلا کے بعد #کابل #ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے بارے میں مثبت رخ میں سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن #امریکا کو کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ پہلی شرط یہ ہے کہ امریکا سفارتی تعلقات میں ہمارا ساتھ دے۔ دوسرے وہ اپنے لاجسٹک وسائل کو ہماری جانب پھیر دے اور یہ کہ کابل ایئرپورٹ کو چلانے میں سنجیدہ نوعیت کی مالی اور انتظامی پیچدگیاں ہو سکتی ہیں، امریکا کو چاہیے کہ اس سلسلے میں ہماری ضروری معاونت کرے۔اردوغان نے ترکی کے طالبان سے بات چیت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، وہ یقینی طور پر ترکی کے ساتھ زیادہ سہولت کے ساتھ ان معاملات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کسی نہ کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان نے ترکی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کو ’قابل مذمت‘ فعل قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button