ممبئی؍نئی دہلی، 20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ #شلپاشیٹی کے #شوہر اور تاجر #راج کندراکو پیر کے روز ممبئی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے #فحش #فلمیں بنانے اور کچھ ایپس کے ذریعہ اشاعت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پورنو گرافی معاملے میں گرفتار راج کندرا کو اب عدالت نے 23 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پیر کی رات گرفتاری کے بعد راج کندرا کو آج اس معاملے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراپرٹی سیل نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اس سارے گورکھ دھندے سے رقم کما تات ہے۔ #عدالت میں راج کیخلاف ثبوت پیش کرتے ہوئے پراپرٹی سیل نے بتایا کہ پراپرٹی سیل کو ویان نامی کمپنی میں بہت ساری غیر ملکی کرنسی ملی ہے ، راج کندرا کا فون ضبط کیا گیا ہے ، اُس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ان بنیادوں پر پولیس نے عدالت سے راج کا ریمانڈ طلب کیا اور عدالت نے راج کنڈرا کو 23 جولائی تک #ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق راج کنڈرا کے خلاف فروری 2021 میں پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔
اس پر فحش ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام تھا، اس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں قصوروار پائے جانے کے بعد پولیس نے راج کنڈرا کو پیر کے روز گرفتار کرلیا۔واضح ہو کہ اگر راج کندرا کو #پورنوگرافی معاملہ میں قصوروار قرار دیا گیا تو اسے جیل میں طویل عرصہ گزارنا پڑسکتا ہے۔
کیونکہ ہمارے ملک کا قانون پورنوگرافی کے تعلق سے بہت سخت ہے۔ پورنو گرافی کے معاملے میں ملزم کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راج کندرا کا پولیس سا سامنا ہو اہو، اسے مختلف مقدمات میں عدالت جانا پڑا ہے۔



