نئی دہلی20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیگاسس فون ہیکنگ کیس میں ایس پی کے سربراہ #اکھلیش یادو (Samajwadi Party president Akhilesh Yadav) نے بھی بی جے پی کی مرکزی حکومت کاگھیراؤکیاہے۔ انہوں نے #ٹویٹ کرکے اس معاملے پر بی جے پی اور مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ اکھلیش #یادو نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فون پر #جاسوسی کرکے لوگوں کی ذاتی گفتگو سننا رازداری کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اگر بی جے پی یہ کام کروا رہی ہے تو یہ سزاکے لائق ہے اور اگر بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ اسے اس کی خبر نہیں ہے ، تو یہ قومی سلامتی پر اس کی ناکامی ہے۔ فون جاسوسی جمہوری جرم ہے۔ پیگاسس جاسوسی #اسکینڈل کے معاملہ پرپارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں گرمی کا امکان ہے۔
ایس پی ، کانگریس ، ترنمول کانگریس کے علاوہ ، بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس معاملے پر حکومت کو نشانہ بنارہی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت ایسے الزامات کو سیدھے مسترد کرنے میں بھی مصروف ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن اس مسئلے پر #ہنگامہ آرائی ہونے کا امکان ہے۔



