
نئی دہلی20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیگاسس ایس پی وائی #اسکینڈل میں بی جے پی نے حزب اختلاف کے حملوں کے جواب میں جارحانہ موقف اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ #پارلیمنٹ کے #مانسون اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر #مودی نے بھی بی جے پی #پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سخت رویہ کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے تمام وزرائے اعلیٰ اور قائدین اپنی اپنی ریاستوں میں پریس #کانفرنسیں کرکے #اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیں گے۔
#یوگی آدتیہ ناتھ ، #شیوراج سنگھ #چوہان ، دیویندر فڑنویس بھی اس معاملے پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ پیگاسس فون ہیکنگ کو حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر #مودی نے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اشارہ دیا تھا کہ پارٹی اس معاملے پر دفاعی اقدامات پر آنے کی بجائے جارحانہ انداز اپنائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کانگریس ہمیں ہضم کرنے کے قابل نہیں ہے۔ کانگریس کا رویہ قابل افسوس اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پی ایم مودی نے یہ بات بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کہی۔



