بین ریاستی خبریں

اعظم خان کی اہلیہ کے یوگی حکومت کی نیت پر سوالات کہا ، گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے، یہ مکروہ سیاست کا حصہ ہے

رام پور ، 20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت خراب ہے۔ اس وقت وہ لکھنؤ کے میدنتا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیوی تنزئین فاطمہ نے اعظم خان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے اور جیل بھیجنے کے حکومتی ارادے پر سوال اٹھایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب انھیں چھٹی دی گئی تھی تب بھی ، میں نے کہا تھا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند نہیں ہیں ۔پتہ نہیں ایسے کو ن سے حالات تھے کہ انہیں صحتمندبتاکر میدانتا اسپتال سے فارغ کردیا ۔

اعظم کی اہلیہ جو شہر کے ایم ایل اے بھی ہے ، نے کہا کہ میں صرف یہ سمجھتی ہوں کہ کوئی سازش کی جارہی ہے،یہ بھی سیاست کی مکروہ شکل ہے ،انہوں نے کہا کہ یقینا یہ سیاسی دشمنی ہے۔تزئین فاطمہ نے کہا کہ جب اعظم خان کا ہیلتھ بلیٹن میدانتا کے ڈائریکٹر کی طرف سے آیا تھا، تب بھی وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں تھے۔ جس وقت انہیں میدانتا سے فارغ کیا جا رہا تھا ، اس وقت کی میں نے ویڈیو دیکھی ہے ، وہ وہیل چیئر سے لے جائے جارہے تھے ۔ان کے ہاتھ پاؤں بہت کمزور تھے اور وہ ایمبولینس میں ٹھیک طرح سے داخل بھی نہیں ہو پا رہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے یقین ہے کہ اس میں ضرور کوئی سازش کی جار ہی ہے، جو کچھ بھی سازش کی جار ہی ہے ، یہ مکروہ سیاست کا مکروہ حصہ ہے۔خیال رہے کہ اعظم خان کیخلاف 80 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے بیٹے عبداللہ کے خلاف 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ معلومات کے مطابق بیشتر مقدمات میں ا ن کی ضمانت ہوچکی ہے ، اب کچھ معاملات میں ضمانت باقی ہے۔ دراصل پیر کی اچانک اعظم کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔

جہاں سے انہیں #لکھنؤ کے #میدانتا #اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیتا پور ضلع اسپتال کے ڈاکٹر ڈی لال نے بتایا کہ ایس پی کے رکن #پارلیمنٹ کی #آکسیجن کی سطح 88 تک پہنچ گئی ہے۔ آکسیجن کی سطح کم ہونے کی وجہ سے انہیں #لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ #اعظم #خان ڈیڑھ سال سے #سیتا پور #جیل میں قید ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button