قومی خبریں

سرکار ہے یا پرانی ہندی فلم کا لالچی ساہوکار: راہل گاندھی کا مرکز پرحملہ

نئی دہلی، 20 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے لیڈر #راہل #گاندھی نے منگل کو پیٹرول اور ڈیزل پر لگائے گئے #ٹیکس کولے کر مرکز پرحملہ کرتے ہوئے اس کا موازنہ ہندی فلموں کے پرانے لالچی ساہوکار سے کیا۔اس سے قبل لوک سبھا کو بتایا گیا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی حکومت کے گذشتہ مالی سال میں ٹیکس وصولی میں 88 فیصدبڑھکر 3.35 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا۔ اس سلسلے میں لوک سبھا کو مطلع کئے جانے کے ایک دن بعد راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے مرکز پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے #ٹویٹ میں #میڈیا میں آئی اس بارے میں ایک خبربھی منسلک کی۔

انہوں نے ہیش ٹیگ’ٹیکس ایکسٹاریشن (جبرا ٹیکس وصولی) کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ ایک طرف عوام کو قرض لینے کے لئے اکسانا، دوسری طرف ٹیکس وصولی سے اندھا دھند کمانا۔ سرکارہے یاپرانی ہندی #فلم کا #لالچی ساہوکار؟۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس رامیشور تیلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ مالی سال 2020-21 سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھ کر 3.35 لاکھ کروڑ ہوگئی ہے۔ ایک سال پہلے 1.78 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ رامیشور تیلی کے مطابق 2018-19 میں پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کے ذریعہ 2.13 لاکھ کروڑ روپے جمع کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button