
بین ریاستی خبریںفلمی دنیا
اندرا گاندھی کی ’ایمرجنسی‘پر فلم بنائیں گی کنگنا راناوت، پریاگ راج کاکریں گی دورہ ، سیاسی ہنگامہ شروع
ممبئی، 20 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اپنی مضبوط اداکاری کے ساتھ متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والی مشہور #فلمی #اداکارہ #کنگنا راناوت (Kangana Ranaut)اب 46 سال قبل ملک میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی (Former Prime Minister Indira Gandhi) کے ذریعہ لگائی گئی ایمرجنسی پر فلم بنانے جارہی ہیں۔ ایمرجنسی (Emergency) نامی اس فلم میں وہ نہ صرف اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی، بلکہ خود اس کی ہدایت کاری بھی کریں گی۔
اندرا کے کردار کو قریب سے جاننے اور فلم کو بہترین بنانے کے ارادے سے #کنگنا اگلے ماہ ان کی جائے پیدائش اور میدان عمل شہر پریاگراج آنے والی ہیں۔کنگنا کی #فلم اور ان کے مجوزہ دورہ پریاگراج پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس معاملے پر بی جے پی اور #کانگریس آمنے سامنے آگئے ہیں۔ کانگریس راناوت پر بی جے پی کے ایجنٹ کے طورپر کام کرکاالزم لگاتے ہوئے اندرا گاندھی کو بدنام کرنے کی سازش قراردیاہے۔
دوسری طرف بی جے پی یہ سوال اٹھا رہی ہے اندرا کے نام پرفخرکرنے والی کانگریس ان کے ذریعہ نافذ ایمرجنسی کا ذکرسنتے ہی تلملاکیوں جاتی ہے۔ کانگریس نے کنگنا کو پریاگراج میں گھسنے نہیں نہ دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بی جے پی یہ دعوی کررہی ہے کہ قومی فلم ایوارڈ یافتہ ملک کی بیٹی کو یوگی حکومت کے قانون کی حکمرانی کے تحت پریاگراج آنے پر زبردستی نہیں روکاجاسکتاہے۔



