قومی خبریں

جاسوسی معاملہ: سابق چیف جسٹس پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کا نام بھی فہرست میں شامل

نئی دہلی، 20 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پوگاسس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے منظم فون کالز کی فہرست میں #سپریم کورٹ کی ایک خاتون ملازم کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ یہ وہ نام ہے جس نے ملک کے سابق چیف جسٹس سی جے آئی رنجن گگوئی پر جنسی ہراساں (Ranjan Gogoi of sexual harassment) کرنے کا الزام لگایا تھا۔بتادیں کہ اپریل 2019 میں سپریم کورٹ کی جس ملازمہ نے رنجن گگوئی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد لگایاتھا، اس کا نام بھی #فون #ٹیپنگ میں شامل ہے۔

دی وائر کے مطابق ملازمہ سے جڑے 3 نمبر نشانے پر تھے۔ ایک خاتون کا اپنا، دوسرا اس کے شوہر کا اور تیسرا اس کے بہنوئی کا۔دی وائر نے اطلاع دی ہے کہ اس #خاتون #ملازمہ سے منسلک #نمبروں کی نگرانی کا آغاز اس کے بعد ہوا جب اس نے 11 اپریل 2019 کو سپریم کورٹ کے ججوں کے سامنے اپنے الزامات کو عوامی کیا ۔

انہوں نے شکایت میں الزام لگایا تھا کہ اکتوبر 2018 کے مہینے میں سی جے آئی کے دور میں کام کرتے ہوئے انہیں #جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔اسی دوران معاملے میں رنجن گوگوئی کی جانب سے ان بیانات اور الزامات کو سراسر جھوٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے اور اسے عدلیہ کو غیر مستحکم کرنے کی ایک بڑی #سازش قراردیتے ہوئے خارج کردیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button