
نئی دہلی ، 22 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی وی کے سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ ایئر انڈیا کے 56 ملازمین 14 جولائی تک کورون #وائرس کے #انفیکشن کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے یہ معلومات لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔سنگھ نے کہاکہ کورونا نے ایئر انڈیا کے 3523 ملازمین کو متاثر کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی وی کے سنگھ (Minister of state for civil aviation V K Singh)نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ائیر انڈیا کے کل 3523 #ملازمین کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ 14 جولائی 2021 تک اس میں سے 56 ملازمین اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک ائیر انڈیا (Air India) کمپنی نے کووڈ۔19 سے متاثر ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ کووڈ 19 سے متاثرہ ملازمین کو 17 دنوں کی کورنٹائن کے لئے چھٹی دی گئی ہے۔ مستقل اور کنٹریکٹ کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمین کی #موت پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ ایک مقررہ مدت تک معاہدے پر کام کرنے والے ملازمین کی موت کی صورت میں ان کے اہل خانہ کو 90 ہزار روپے یا دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ کووڈ ۔19 سے متاثرہ #ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنی نے ملازمین اور ان کے کنبہ کے ممبروں کے لئے مختلف مقامات پر کووڈ سنٹرز بھی کھولے ہیں۔#ائیر #انڈیا اپنے ملازموں کے پورے کنبے کے ٹیکے لگانے کی قیمت بھی برداشت کر رہی ہے۔



