قومی خبریں

ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

نئی دہلی،23؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مون سون اجلاس بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جمعرات کے بعد جمعہ کے روز بھی حزب اختلاف کے ممبران #پارلیمنٹ کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں #ایوانوں – #راجیہ سبھا اور #لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا کی #کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوسری طرف ترنمول #کانگریس سمیت مختلف جماعتوں کے ممبروں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ شانتو سین کو ایک دن قبل ہی راجیہ سبھا کے موجودہ اجلاس کی بدعنوانی کے لئے معطل کردیا گیا ہے،ایوان بالا کی کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردی گئی۔ اس دوران راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ شانتو سین آپ سے درخواست ہے کہ آپ باہر چلے جائیں ، آج صبح راجیہ سبھا میں ایک موشن منظور کرکے آپ کو معطل کردیا گیا ہے۔

شانتانو سین کی معطلی کے خلاف ترنمول اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے ہنگامہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بار بار کارروائی ملتوی ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ راجیہ سبھا میں تناؤ اس وقت پیدا ہوا جب مرکزی وزیر اشوینی وشنو پیگاسس معاملے پر بیان دینے کے لئے کھڑے ہوئے، اس دوران ٹی ایم سی کے ممبر پارلیمنٹ شانتو سین نے وزیر کے ہاتھ سے پیپر چھین کر اسے پھاڑ دیااور اور ڈپٹی اسپیکر کوکی طرف اچھال دیاتھا۔اس پر بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ بھی جارحانہ انداز میں آگے بڑھے۔ اس کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کے لیے ملتوی کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button