بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی: سسرال والوں نے خاتون کو تیزاب پینے پرکیا مجبور، 6 ماہ بعد ایف آئی آر درج

دہلی، 23 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دارالحکومت دہلی سے پولیس انتظامیہ کی ناکامی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بیرونی دہلی کے کراڑی میں رہنے والی ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس سال جنوری میں #سسرال والوں نے #تیزاب پینے پر مجبور کیا تھا لیکن پولیس اس واقعے کے سلسلے میں چھ ماہ سے مقدمہ درج کرنے میں ناکام رہی ہے۔ #دہلی #کمیشن برائے #خواتین (The Delhi Commission For Women) کی مداخلت کے بعد #پولیس نے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔
کمیشن نے یہ معلومات دی۔دہلی کمیشن برائے خواتین کے مطابق متاثرہ خاتون کا علاج یہاں کے ایک سرکاری #اسپتال میں چل رہا ہے۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کے بھائی نے 20 جولائی کو ڈی سی ڈبلیو ہیلپ لائن نمبر 181 پر فون کیا اور مدد مانگی۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین نے کہاکہ معاملہ کا پتہ چلتے ہی ڈی سی ڈبلیو کی صدر سواتی مالیوال اور ممبر پرمیلا گپتانے اسپتال میں متاثرہ سے ملاقات کی۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا جسم بہت کمزور ہوچکا ہے۔دہلی کمیشن برائے خواتین کی ٹیم نے متاثرہ خاتون کا بیان سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے سامنے ریکارڈ کیا ہے۔
خواتین کمیشن نے کہا کہ بعد میں پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی، لیکن تیزاب حملہ کی دفعہ اس میں شامل نہیں کی گئی۔ خواتین کمیشن کی ٹیم کے مطابق سواتی مالیوال نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 326 اے (تیزاب سے حملہ) شامل کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button