ماسک کھول کر ہنگامہ کرنا ،یوں تختیاں لہرانا قطعی مناسب نہیں: لوک سبھا اسپیکر کی ممبران پارلیمنٹ کو سرزنش
نئی دہلی،23؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پارلیمنٹ کا مانسون سیشن جاری ہے۔ حالانکہ پیگاسس،مہنگائی ، کورونا کے معاملے پر ہنگامے کی وجہ سے کارروائی متاثر ہورہی ہے۔ #لوک-سبھا #اسپیکر اوم برلا نے آج ایوان میں اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان #پارلیمنٹ کوروناکے موضوع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ کورونا اور ویکسی نیشن سے متعلق ہورہی بحث سنجیدہ ہے۔ ملک یہ جاننا چاہتا ہے کہ ویکسی نیشن میں ہندوستان کی کیا صورتحال ہے۔
برلا نے ممبروں پر #ماسک نہ لگانے پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے کہاماسک پہنیں کیوں کہ ابھی بھی کورونا بحران جاری ہے۔ اگر آپ ماسک نہیں پہنتے ہیں تو ملک کو کیا پیغام جائے گا؟ عوام نے آپ کو منتخب کر کے بھیجا ہے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ کورونا ویکسی نیشن جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں۔ ماسک کھول کر ہنگامہ آرائی اور پلے کارڈز ہرگز مناسب نہیں ہیں۔ تمام ممبران پارلیمنٹ کورونا ہدایات پر عمل کریں۔
میں کسی بھی موضوع پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مون سون اجلاس بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آج بھی حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں #ایوانوں – #راجیہ-سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔



