بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکہ طاقت کی زبان میں بات نہ کرے: چین، بائیڈن پالیسی نقصان دہ: امریکی میڈیا

بیجنگ؍واشنگٹن ،24؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی حیثیت نہیں کہ وہ چین کو #لیکچر دے یا اس کے بارے میں غیرمنطقی تبصرے کرے، امریکہ #چین کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کرنا چھوڑ دے۔ ترجمان #ژالی #جیان (Zhao Lijian) نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں #امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے تیان جن کے آئندہ دورہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

دوسری جانب امریکی خارجہ پالیسی میگزین نے کہا ہے کہ امریکی جوبائیڈن کی انتظامیہ کی بنیادی خارجہ پالیسی صرف چین سے محاذ آرائی کیلئے ہے اور یہ واشنگٹن کی سمجھ سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ ایک شائع ہونے والے آرٹیکل میں خبردار کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کی شدید محاذ آرائی سے معاملات بدترین ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ امریکہ کے دیگر مفادات کو نقصان پہنچنے کا عمل جاری ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے #سفارتی اور معاشی اقدامات، سب کا ایک ہی مقصد چین کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنا، امریکی موقف اور استحکام کو فروغ دینا اور امریکی تجارتی پالیسی کا فائدہ اٹھانے سے چین کو روکنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button