قومی خبریں

بدعنوانی کے الزامات کے درمیان ’بھارت بائیوٹیک‘ کا برازیل کی دو کمپنیوں سے معاہدہ ختم

نئی دہلی، 24 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بدعنوانی کے الزامات کے درمیان بھارت بائیوٹیک نے برازیل کے شراکت داروں کے ساتھ کوویکسین کی فراہمی کے تعلق سے کیا گیا سودا منسوخ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوا ساز کمپنی #بھارت #بائیوٹیک نے کہا ہے کہ اس نے #برازیل کے بزار کے لئے اپنی کورونا #ویکسین #کوویکسین‘ (COVAXIN) کے لئے ’پریسیزا میڈیکامینٹوز‘(Precisa Medicamentos) اور ’اینوکسیا فارماسیوٹیکلس‘  (Envixia Pharmaceuticals) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کو منسوخ کر دیا ہے۔

برازیلی حکومت کے ساتھ 20 ملین (دو کروڑ) خوراکوں کی فراہمی کے حوالہ سے کئے گئے اس سودے پر بدعنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں اور اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پریسیزا میڈیکامینٹوز برازیل میں ہندوستان کی شراکت دار ہے جو ریگولیٹری سب مشن، لائسنس، ترسیل، بیمہ اور تیسرے مرحلہ کے لئے طبی ٹرائل کرنے میں تعاون، رہنمائی اور حمایت دینے کا کام کرتی ہے۔بھارت بائیوٹیک نے کہاکہ کمپنی نے مفاہمت کی یادداشت کو فوری طورپر منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے باوجود بھارت بائیوٹیک برازیل کا میڈیسن ریگولیٹری ادارہ ’انویزا‘ کے ساتھ کوویکسین کے لئے ریگولیٹری کی درخواست کے عمل کو پورا کرنے کے لئے شدت سے کام کرنا جاری رکھے گی۔

بھارت بائیوٹیک نے کہا کہ ویکسین کی بین الاقوامی قیمت 15-20 امریکی ڈالر کے درمیان طے کی گئی ہے اور اس کے مطابق برازیل کو 15 امریکی ڈالر فی خوراک کی پیش کیش کی گئی تھی۔ کمپنی نے کہا کہ اسے کوئی پیشگی رقم حاصل نہیں ہوئی ہے اور نا ہی برازیل میں وزارت صحت کو ٹیکے کی فراہمی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button