
دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائيل کی دو #ايئر لائنز نے آج اتوار سے مراکش کے ليے براہ راست پروازيں شروع کر دی ہيں۔ تقريباً ايک سو اسرائيلی سياحوں کو لے کر ’اسر ايئر‘ کی ايک پرواز تل ابيب سے مراکش کے ليے روانہ ہوئی۔ اس کے کچھ ہی دير بعد اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کی ایک مسافر پرواز بھی شہر مراکش کی طرف روانہ ہو گئی۔
#اسرائيلی وزير سياحت کے بقول اس پيش رفت سے سياحت، تجارت، اقتصادی سرگرميوں اور سفارت کاری کو فروغ ملے گا۔ دونوں #ممالک کے مابين سفارتی تعلقات گزشتہ برس کے اواخر ميں قائم ہوئے تھے۔ #اسرائيل ميں آباد کئی يہوديوں کے اجداد مراکشی تھے جبکہ #مراکش ميں آج بھی #يہودی برادری ايک اقليت کے طور پر آباد ہے۔



