بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب : 14ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سیکورٹٰ اداروں نے ایک ہفتہ کے دوران 14ہزار 648 #غیرقانونی #تارکین کو گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیر #حراست افراد میں سے 8ہزار957 افراد سرحدوں کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ،جب کہ ایک 126 افراد ایسے ہیں جو مزدوروں کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

#سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں 46 فیصد یمنی، 44 فیصد #ایتھوپیائی اور 10 فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن ہیں۔ دوسری جانب سعودی #عرب کے شہر جازان اور طائف میں سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ جازان میں سیلابی ریلے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،جب کہ طائف میں سیلاب میں بہ کر ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طائف کے مرکز قیا کے دیہی علاقے میں طوفانی بارش ہوئی ،جس کے بعد سیلاب میں گاڑیاں بہہ گئیں۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والا خاندان وادی عبور کر رہا تھا ۔ ان کی گاڑی مکمل طور پر ڈوب گئی اور اس میں موجود 2خواتین اور ایک مرد جانبر نہ ہوسکے۔ جازان میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ طوفانی بارش کے باعث وادیوں کا سفر انتہائی خطرناک ہے۔ #مکہ مکرمہ، ریاض اور عسیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button